Latest News

راحت بھری خبر ! کورونا کے نئے معاملوں میں آئی کمی ، ملک میں 1.45لاکھ متاثرین، 60ہزار سے زیادہ ہوئے صحت یاب

راحت بھری خبر ! کورونا کے نئے معاملوں میں آئی کمی ، ملک میں 1.45لاکھ متاثرین، 60ہزار سے زیادہ ہوئے صحت یاب

نیشنل ڈیسک:ملک میںکورونا وائرس کا قہر بھلے ہی بڑھتا جا رہا ہے اور بھارت دنیا بھر میں انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملوں والے ممالک میں 10ویں مقام پر ہے۔ حالانکہ گزشتہ 24گھنٹوں میںانفیکشن کے معاملو ںمیں تھوڑی کمی آئی ہے اور اسی مدت میں 2770 افراد ٹھیک  ہوئے  ہیں جس سے اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد 60ہزار سے زیادہ ہو گئی ۔اس درمیان مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد 52 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود  و کلیان  کی جانب سے منگلوار کی صبح جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا ا نفیکشن کے 6535نئے معاملے سامنے آئے  جس سے کل متاثرین کی تعداد 1,45,380 پر پہنچ گئی ۔ فی الحال ملک میںکل 80,722کی تعداد میں ایکٹو  معاملے ہیں ۔ اس سے ایک دن پہلے 6677 اور اتوار اور سنیچروار کو جاری 6767اور 6654نئے معاملے سامنے  آئے تھے ۔ ملک میں کوویڈ19 انفیکشن سے گزشتہ 24گھنٹوں میں 146 افراد کی موت ہونے سے مہلوکین کی تعداد 4,167 ہو گئی ۔ اسی مدت میں اس بیماری سے 2770 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں جس سے ان کی کل تعداد 60,491 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا وائرس نے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ قہر برپایا ہے ۔، جہاں متاثرین کی تعداد 25ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2436 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد یہاں کل متاثرین کی تعداد  بڑھ کر 52,667 ہو گئی ہے اور کل 1695 افراد کی موت ہو چکی ہے جب کہ 15,786 افراد اس کے انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top