Latest News

ایس بی آئی کے 42 کروڑ گراہکوں کے لئے بڑی خبر، آج سے بدل جائیں گے یہ تین قوانین

ایس بی آئی کے 42 کروڑ گراہکوں کے لئے بڑی خبر، آج سے بدل جائیں گے یہ تین قوانین

بزنس ڈیسک:  ملک کے سب سے بڑے بنک بھارتی اسٹیٹ بنک  ( ایس بی آئی )میں یکم  جنوری 2020 سے بہت کچھ تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ہم یہاں ایس بی آئی کی جانب سے قوانین میں کچھ تبدیلیوں کا ذکر کر رہے ہیں۔آج سے  ایس بی آئی کے ان تین قوانین میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔مثلا،  ای ایم وی چپ ڈیبٹ کارڈ میں اپگریڈیشن اور اس کے باہری  بنچ مارک کی بنیاد پر کی شرح ( ای بی آر ) میں کمی، جس سے سستا ہوم لون ملتا ہے، اس کے علاوہ او ٹی پی (OTP )پرمبنی اے ٹی ایم لین دین۔ان تمام تبدیلیوں کے بارے میں آپ کو پتہ ہونا چاہئے۔

PunjabKesari
سستا ہوا ہوم لون
اسٹیٹ بنک آف انڈیا نے آج سے اپنے قرض داروں کوباہری  بنچ مارک بیسڈ ریٹ(ای بی آر)  میں 25  پوائنٹ یعنی 25 فیصدکی کمی کی سہولت دی ہے۔کٹوتی کے بعد یکم جنوری 2020 سے نئی  شرح 8.05 فیصد سے گھٹ کر 7.80 فیصد ہو گئی ہے۔اس کمی کا فائدہ موجودہ ہوم لون کسٹمرس کے ساتھ ایم ایس ایم ای  سیکٹر کے ان  قرضداروںکو بھی ملے گا، جنہوں نے ای بی آر سے منسلک لون لیا ہے۔ایس بی آئی کے مطابق، ہوم لون لینے والے نئے کسٹمرس کو پہلے کی 8.15 فیصد شرح سود کے مقابلے میں 7.90 فیصد ملے گا۔

PunjabKesari
ایس بی آئی اے ٹی ایم ڈیبٹ کارڈ
1 یکم جنوری 2020 سے ایس بی آئی  کے پرانے اے ٹی ایم-ڈیبٹ کارڈ کام کرنا بند کر دیں گے۔کسٹمر نہ ہی کیش نکال پائیں گے اور نہ ہی دیگر ٹرانزیکشن کر سکیں گے۔گاہکوں کو میگنیٹ سٹرائپ ڈیبٹ کارڈ کی جگہ  ای ایم وی چپ اور پن بیسڈ کارڈ لینا ہوگا۔اس کے لئے بنک کوئی چارج نہیں لے گا۔
کیش نکالنے کے لئے او ٹی پی
ایس بی آئی  نے ون ٹائم پاس ورڈ( اوی ٹی پی )کی بنیاد پر اے ٹی ایم نکاسی سہولت لانچ ہے۔یکم جنوری 2020 سے ایس بی آئی کے کسٹمر اے ٹی ایم میں رات 8 سے صبح 8 بجے کے درمیان 10000روپے تک کی نکاسی کر سکتے ہیں۔ او ٹی پی  گاہک کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر آئے گا۔اس سے گاہکوں کو فراڈنکاسی سے بچنے میں مدد ملے گی ۔

PunjabKesari
دوسرے بنک سے نکاسی پر لاگو نہیں۔
 بتا دیں کہ نئے نظام سے کیش نکالنے کی موجودہ عمل  کا کسی دوسرے بنک کے اے ٹی سے  پیسے نکالنے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ سسٹم  صرف ایس بی آئی کے اے ٹی ایم پر لاگو ہے، کسی اوربنک کے اے ٹی ایم پر یہ نظام کام نہیں کرے گا ۔
کس طرح کام کرے گا یہ نظام
ایس بی آئی کے گاہکوں کو اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے  وقت اپنا موبائل ساتھ رکھنا ہوگا۔ٹرانزیکشن کے دوران اکاؤنٹ سے منسلک موبائل نمبر پر بنک کی جانب سے ایک ون ٹائم پاس ورڈ ( او ٹی پی )بھیجا جائے گا۔ اے ٹی ایم میں پاس ورڈ کے ساتھ یہ اوٹی پی نمبر بھی انٹر کرنا ضروری  ہو گا ۔ یہ عمل کسی اوربنک کے اے ٹی ایم  پر کام نہیں کرے گا، کیونکہ فی الحال نیشنل فنانشل سوئچ ( این ایف ایس)میں اسے تیار نہیں کیا گیا ہے۔



Comments


Scroll to Top