National News

انوکھا کرکٹ ٹورنامنٹ - دھوتی کرتا پہنے میدان میں اترے بلے باز اور فیلڈر ، سنسکرت میں کمنٹری

انوکھا کرکٹ ٹورنامنٹ - دھوتی کرتا پہنے میدان میں اترے بلے باز اور فیلڈر ، سنسکرت میں کمنٹری

نیشنل ڈیسک: روایتی دھوتی کرتے میں ملبوس دو بلے باز تیز رنز بنانے کے لئے بھاگنے  کی کوشش کر رہے ہیں اور دوسری طرف روانی سے سنسکرت میں کمنٹری  ہو رہی ہے۔ ویدک پنڈتوں کے لیے بھوپال میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی کچھ ایسا ہی نظارہ  دیکھنے کو ملے گا۔ مہارشی مہیش یوگی کے یوم پیدائش پر یہاں انکور گراؤنڈ میں ویدک پنڈتوں کے لیے ایک منفرد کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سنسکرت بچا ؤمنچ کے ریاستی صدر چندر شیکھر تیواری نے کہا کہ ویدوں کے مطابق رسومات ادا کرانے والے کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کا دوسرا سال ہے اور تمام مقابلہ کرنے والے ویدک پنڈت ہیں جو روایتی دھوتی کرتا پہنتے ہیں۔ وہ ایک دوسرے سے سنسکرت میں بات کرتے ہیں اور میچ کی کمنٹری بھی سنسکرت میں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار روزہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد سنسکرت زبان کو فروغ دینا اور ویدک خاندان میں کھیل کود کو بڑھانا ہے۔
جیتنے والی ٹیموں کو ویدک کتابیں اور صد سالہ پنچانگ کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو نقد انعامات بھی دیے جائیں گے۔

سنسکرت میں کمنٹری کے ساتھ ایسا ہی ایک کرکٹ ٹورنامنٹ گزشتہ سال کاشی میں کھیلا گیا تھا۔ دھوتی کرتے میں کرکٹ کھیلنے کے چیلنجوں کے بارے میں پوچھے جانے پر تیواری نے کہا کہ دھوتی کرتے میں فیلڈنگ کرتے وقت کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ میں نے خود پیر کے میچ میں چوکے اور چھکے لگائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقابلے میں مختلف ویدک اداروں کی 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ مقابلہ 20 جنوری تک جاری رہے گا۔
 



Comments


Scroll to Top