Latest News

ہندوستان کی ایئر اسٹرائیک پر بنگلہ دیش کا چونکانے والا رد عمل- دہشت گردی کے خلاف حمایت یا تشویش ؟

ہندوستان کی ایئر اسٹرائیک پر بنگلہ دیش کا چونکانے والا رد عمل- دہشت گردی کے خلاف حمایت یا تشویش ؟

انٹرنیشنل ڈیسک: 22 اپریل کو پہلگام میں  ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 26 بے گناہ لوگوں کی ہلاکت کے جواب میں، ہندوستان نے بدھ کی علی الصبح "آپریشن سندور" کے تحت پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ ان حملوں سے  پاکستان کے دہشت گرد نیٹ ورک کو شدید جھٹکا لگا ہے ۔ لیکن حیران کن بات یہ تھی کہ اس ہندوستانی قدم نے بنگلہ دیش میں بھی ہلچل مچا دی۔ معروف اخبار ڈھاکہ ٹربیون نے رپورٹ کیا کہ ہندوستان نے یہ حملہ اپنے دفاع میں کیا اور صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھا کہ ہندوستان  نے پاکستانی فوج کے ٹھکانوں کو ہاتھ تک نہیں لگایا جس سے واضح ہوا کہ ہندوستان  کا مقصد جنگ نہیں دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔
ہندوستان کا واضح پیغام
حکومت نے کہا کہ یہ آپریشن انتہائی درست، محدود اور جوابدہ تھا۔ ہندوستانی  فوج نے لشکر طیبہ اور جیش محمد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچایا۔ پاک فوج نے اعتراف کیا کہ حملے بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 31 افراد جاں بحق اور 57 زخمی ہوئے۔  ساتھ ہی یہ بھی وارننگ دی ہے کہ  وہ مناسب وقت اور جگہ پر" جواب دیں  گی ۔ ہندوستان کے اس اقدام نے پورے جنوبی ایشیا میں بھونچال مچا دیا ہے۔ بنگلہ دیش جیسے پڑوسی ممالک نے بھی تسلیم کیا کہ ہندوستان دہشت گردی کے معاملے میں اب نرم نہیں ہے۔ یہ اس بات کے اشارے ہیں کہ ہندوستان کی خارجہ اور سیکورٹی پالیسی مستقبل میں بہت زیادہ جارحانہ ہو سکتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top