Latest News

لاکھوں لوگوں کی ذاتی معلومات شیئر کرنے پر فیس بک کیخلاف مقدمہ درج،   ہوسکتا ہے 8 کروڑ روپے کا جرمانہ

لاکھوں لوگوں کی ذاتی معلومات شیئر کرنے پر فیس بک کیخلاف مقدمہ درج،   ہوسکتا ہے 8 کروڑ روپے کا جرمانہ

گیجٹ ڈیس: آسٹریلیا کے رازداری ریگولیٹر نے لوگوں کی ذاتی معلومات  کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے  فیس بک پر مقدمہ دائر کیا ہے ۔پرائیویسی ریگولیٹر نے کہا ہے کہ فیس بک نے 3,00,000 سے زیادہ لوگوں کی ذاتی معلومات کو بغیر ان  کی ا جازت کے سیاسی مشیر کمپنی کیمبرج اینالیٹکا کے ساتھ  شیئر کیا ہے اور اسی الزام میں ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
فیڈرل کورٹ کے اس مقدمے میں آسٹریلوی انفارمیشن کمشنر نے فیس بک پر ایک سروے 'دس از یور ڈیجیٹل  لائف ( This Is Your digital Life ) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فیس بک نے اس کے ذریعے اپنی ویب سائٹ پر سیاسی رجحانات جاننے کے لئے  3,11,127 صارفین کی معلومات کا انکشاف کرکے ملک  کے پرائیویسی قانون کو توڑا ہے۔
انفارمیشن کمشنر اینجیلن فاک  نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مقدمے میں رازداری قانون کی خلاف ورزی میں زیادہ سے زیادہ 1.7 ملین آسٹریلین ڈالر (تقریباً 8 کروڑ روپے)کا جرمانہ ہو سکتا ہے،اگر عدالت نے 3,11,127 مقدمات میں سے ہر ایک کے لئے زیادہ سے زیادہ جرمانہ لگایا، تو یہ جرمانہ 529 ارب آسٹریلین ڈالر تک پہنچ جائیگا ۔اس بات پر تبصرے کے لئے فیس بک کا نمائندہ آسٹریلیا میں دستیاب نہیں تھا۔
 



Comments


Scroll to Top