نئی دہلی : دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ، گوگل ، یو ٹیوب اور ٹویٹر کو یوگ گورو بابا رامدیو کیخلاف قابل اعتراض ویڈیو کے لنک کو عالمی سطح پر بلاک یا ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔ جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ نے کہا کہ صرف ہندوستان کے صارفین کیلئے قابل اعتراض چیزوں کو ہٹانے یا بلاک کرنا کافی نہیں ہے ، کیونکہ یہ صارفین کسی دیگر ذریعے سے بھی ان چیزوں کو دیکھ سکتے ہیں ۔
24 October,2019