Latest News

پاکستان میں سکھ مخالف نعرے بازی ، ننکانہ صاحب کا نام بدلنے کی دھمکی، ویڈیو وائرل

پاکستان میں سکھ مخالف نعرے بازی ، ننکانہ صاحب کا نام بدلنے کی دھمکی، ویڈیو وائرل

پشاور: پاکستان کے  لاہور میں جمعہ کو مشتعل ہجوم نے گوردوارہ ننکانہ صاحب کو گھیر کر پتھراؤ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہجوم نے گوردوارے کو گھیر لیا اور اس کو توڑنے کی دھمکی دی۔ سوشل میڈیا پر واقعہ کا ویڈیووائرل ہو رہاہے ، جس سکھ مخالف نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھیڑ کہہ رہی ہے کہ وہ اس علاقے میں گوردوارہ نہیں چاہتی۔انہوں نے گوردوارہ کا نام تبدیل کرنے کے ساتھ ہی سکھوں کو وہاں سے بھگانے کے نعرے لگائے اور کہاکہ جلد ہی اس جگہ کا نام گوردوارہ ننکانہ صاحب سے بدل کر غلامان مصطفی کر دیا جائے گا اور یہاں ایک بھی سکھ نہیں رہے گا۔

https://twitter.com/ANI/status/1213132812330635266?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1213132812330635266&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fnankana-sahib-gurdwara-sikhs-attacked-pakistan-government-imran-khan-india-condemns-vandalism-demand-action-miscreants-1-1151630.html
رپورٹوںکے مطابق، بھیڑ کی قیادت محمد حسن کا خاندان کر رہا تھا۔بتایا جا رہا ہے کہ حسن  وہی لڑکا ہے ، جس نے   ایک سکھ لڑکی جگجیت کور کو اغواکر ا س کا مذہب تبدیل کروایا اور اس سے شادی کر لی ۔یہ لڑکی گوردوارے کے گرنتھی کی بیٹی تھی ۔تبدیلی مذہب  کے بعد حسن کو افسران نے بے رحمی سے پیٹا ۔حسن کے بھائی  کا دعویٰ ہے کہ لڑکی نے اپنی مرضی سے قانونی طور پر شادی کی۔سکھوں نے جگجیت کور کو واپس بھیجنے کے لئے   دباؤ ڈالا، لیکن اس کے بعد بھی  وہ دوبارہ سکھ مذہب اپنانا نہیں چاہتی، وہ اسلا م اور میرے بھائی کو نہیں چھوڑنا چاہتی۔اس نے کہاکہ ہم یہ یقینی کریں گے کہ  ننکانہ صاحب میں ایک بھی  سنکھ نہ رہے ساتھ ہی ننکانہ صاحب کا نام تبدیل کر کے  غلامان مصطفی  رکھا جائے گا ۔

https://twitter.com/sambitswaraj/status/1213302645072564224?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1213302645072564224&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fanti-sikh-slogans-in-pakistan-will-change-the-name-of-nankana-sahib-1106624
خبروں کے مطابق ہجوم نے گوردوارے پر دھاوا بول دیا اور سکھ عقیدتمندوں پر پتھراؤ کیا۔ہندوستانی وزارت خارجہ نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ساتھی ہی  پاکستان سے  سکھ طبقے کے تحفظ کے لئے جلد سے  قدم  اٹھانے کو کہا ۔وزارت خارجہ نے کہاکہ  جمعہ کو ننکانہ  صاحب گوردوار ے پر حملہ  اگست میں سکھ لڑکی جگجیت کور کے اغوا کرنے اور زبر دستی مذہب تبدیل کرانے کے   واقعہ کے بعد کیا گیا ہے ۔حملہ میں شامل  قصورواروں کے  خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔اگرچہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے ان خبروں کو جھوٹا بتایا ہے۔

https://twitter.com/MEAIndia/status/1213120544591056898?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1213120544591056898&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fnankana-sahib-gurdwara-sikhs-attacked-pakistan-government-imran-khan-india-condemns-vandalism-demand-action-miscreants-1-1151630.html
بتا دیں کہ گورودوارہ ننکانہ صاحب پاکستان کے صوبہ پنجاب میں لاہور کے قریب واقع ہے۔مانا جاتا ہے کہ اسی جگہ پر 1469 میں سکھ مذہب کے بانی گورو نان  دیو جی   کی پیدائش ہوئی تھی۔اس جگہ کو پہلے رائے بھوئی کی تلونڈی کہا جاتا تھا، لیکن گورو نانک کے اعزاز میں اس جگہ کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ جمعرات کو یہاں سکھ عقیدتمندوں نے جمعرات گووند سنگھ جینتی منائی تھی ۔

 



Comments


Scroll to Top