نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون( سی اے اے ) کو لیکر سیاسی لیڈران کی بیان بازی میں تلخی بڑھتی ہی جا رہی ہے۔اسی کڑی میںکرناٹک کے گلبرگہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین(اے آئی ایم آئی ایم ) کے قومی ترجمان وارث پٹھان نے متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 100 کروڑ (ہندؤوں پر ) 15 کروڑ( مسلمان ) بھاری ہیں۔
جلسے سے خطاب کے دوران وارث پٹھان نے شاہین باغ باغ میں چل رہے مظاہرے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے خواتین کو آگے کر دیا ہے۔ لیکن خیال رکھنا کہ ابھی تک صرف شیرنیاں ہی باہر آئی ہیں اور آپ پسینہ بہا رہے ہیں۔ اس سے آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ا گر ہم سب 15 کروڑ ایک ساتھ آئیں، تو سوچ لو ان 100 کروڑ کا کیا ہوگا۔ہم 15 کروڑ ہیں لیکن 100 کروڑ کے اوپر بھاری ہیں۔یہ یاد رکھ لینا۔
https://twitter.com/ANI/status/1230418947331235841?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1230418947331235841&ref_url=https%3A%2F%2Fzeenews.india.com%2Fhindi%2Fzeesalaam%2Fnews%2Faimim-leader-waris-pathan-controversial-statement-on-caa-protest%2F643611
وارث پٹھان کے بیان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہو رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی پٹھان نے سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کر رہی خواتین کو اکساتے ہوئے کہا کہ ' ہندؤوں کو ہلانا ہے نہ ؟مودی امت شاہ کے تخت کو گرانا ہے نا؟ تو آواز ایسی بنانی ہے کہ یہاں سے نکلے اور براہ راست دہلی کے اندر گرے۔ا نہوں نے کہا کہ آزادی لینی پڑے گی اور جو چیز مانگنے سے نہیں ملتی وہ اسکو چھین کر لین پڑے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا، ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں۔وارث پٹھان کے اس بیان کے بعد سیاست گرما گئی ہے ۔