Latest News

بابری معاملے پر فیصلہ آنے سے پہلے ایودھیا میں انتظامیہ سخت، دفعہ 144 نافذ

بابری معاملے پر فیصلہ آنے سے پہلے ایودھیا میں انتظامیہ سخت، دفعہ 144 نافذ

نئی دہلی : ایودھیا تنازعہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے اترپردیش انتظامیہ نے ایودھیا میں سکیورٹی سخت کردی ہے ۔ ضلع افسر انوج جھا نے کہا کہ ایودھیا میں آنے والے ملاقاتی اور دیپاولی کے تہوار پر دفعہ 144 کا کوئی اثر نہیں ہوگا ۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا تھا کہ ایودھیا معاملے کی سماعت  17 اکتوبر کو ختم ہوگی ۔ 

PunjabKesari
الٰہ آباد ہائی کورٹ کے 2014 کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ 14 اپیلوں پر شنوائی کررہی ہے ۔ بنچ نے اس معاملے میں عدالت کی کارروائی پوری کرنے کیلئے وقت طے کیا تھا اور اس کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ کی طے کی تھی ۔  بنچ کے ممبران میں جسٹس ایس اے بوبڈے ، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس نظیر بھی شامل ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top