Latest News

انوکھا اسکول، یہاں نہ ملتے ہیں نمبر اور نہ ملتا ہے ہوم ورک، پڑھئے پوری خبر

انوکھا اسکول، یہاں نہ ملتے ہیں نمبر اور نہ ملتا ہے ہوم ورک، پڑھئے پوری خبر

انٹرنیشنل ڈیسک: دنیا کے مشہور ارب پتیوں میں سے ایک اور ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک کا شروع کردہ اسکول آسٹرا نووا ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ یہ کوئی عام اسکول نہیں ہے  یہاں بچوں کو کتابیں رٹانے ( حفظ کرنے ) یا امتحانات میں نمبر حاصل کرنے پر نہیں ہے، بلکہ بچوں کو سوچنے، سوال پوچھنے اور مسائل حل کرنے کا فن سکھانے پر  توجہ دی جاتی ہے ۔
آسٹرا نووا سکول کیسا ہے؟
Astra Nova ایک آن لائن اسکول ہے جو خاص طور پر 10 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ اسکول ان بچوں کے لیے ہے جو رَٹنے کی بجائے سمجھ کر سیکھنا چاہتے ہیں۔ یہاں نہ کوئی رپورٹ کارڈ ہے، نہ بورڈ کے امتحانات کا کوئی دباؤ اور نہ ہی کوئی روایتی نصاب ہے۔
 پڑھائی کا طریقہ کیا ہے؟
یہاں پڑھائی  "Project-based learning" (پروجیکٹ پر مبنی سیکھنے)اور"Critical Thinking" ( تنقیدی سوچ)پر مبنی ہیں۔
ہر ٹرم میں ایک نیا نصاب ہوتا ہے، تاکہ بچوں کو مسلسل کچھ نیا سوچنے اور سیکھنے کا موقع ملے۔
ریاضی جیسے مضامین بھی الجبرا، جیومیٹری اور پری کیلکولس جیسے دلچسپ طریقوں سے سکھایا جاتا ہے ۔
ایک خاص کلاس  ہوتی ہے - “Art of Problem Solving” ( مسائل حل کرنے کا فن)، جس میں بچوں کو حقیقی زندگی کے مسائل حل کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔
یہاں کیا نہیں ہوتا؟

  • کوئی بھی رَٹائی پر مبنی تعلیم نہیں ہے۔
  • کتابوں کا کوئی بھاری بوجھ نہیں۔
  • گریڈ یا مارک شیٹس کا کوئی تناؤ نہیں۔
  • سارا زور اس بات پر ہے کہ بچہ کیسے سوچتا ہے، وہ کیسے سوالات اٹھاتا ہے، اور وہ کیسے حل تک پہنچتا ہے۔

Astra Nova کا مشن کیا ہے؟
ایلون مسک کی سوچ ہے کہ دنیا کو آگے لے جانے کے لیے اختراعی اور مسائل حل کرنے والے ذہنوں کی ضرورت ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اسکول کا روایتی نظام بچوں کے تجسس اور تخلیقی صلاحیتوں کو دباتا ہے۔ Astra Nova اسی تصور کو چیلنج کرتا ہے - یہ ایک ایسا اسکول ہے جو بچوں کو "مستقبل کے لیے تیار" بناتا ہے۔
فیس کتنی ہے؟
یہ سکول عام لوگوں کے لیے نہیں ہے کیونکہ اس کی فیسیں بہت زیادہ ہیں۔

  • کلاس کے ایک گھنٹے کی فیس تقریبا 1.88 لاکھ(یعنی2,200 ڈالر ) ہے۔
  • طلبا کم از کم 2 گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ 16 گھنٹے کلاس لے سکتے ہیں۔
  • اگر کوئی طالب علم 16 گھنٹے کی کلاسز میں شرکت کرتا ہے، تو کل فیس تقریبا 30.20 لاکھ (35,200 ڈالر) ہے۔

تاہم، Astra Nova کچھ ضرورت مند اور ہونہار طلبا کے لیے وظائف اور مالی امداد بھی پیش کرتا ہے۔
داخلہ کیسے لیں؟ 

  • دلچسپی رکھنے والے والدین اور طلبا اسکول کی آفیشل ویب سائٹ www.astranova.org پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔
  • داخلے کے عمل میں درخواست فارم، ویڈیو انٹرویو اور بعض اوقات چھوٹے مسائل حل کرنے کے کام شامل ہوتے ہیں۔

آسٹرا نووا عالمی ماڈل کیوں بنا؟

  • آج یہ سکول نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا میں متبادل تعلیم کی علامت بن چکا ہے۔
  • اس کی نو مارکس ، نو بُک لوڈ ( بغیر مارکس، بغیر بک لوڈ )کی پالیسی اب بہت سے ممالک میں جدید اسکولوں کے ماڈلز کو متاثر کررہی ہے۔
  • ٹیکنالوجی، سائنس اور ڈیزائن میں دلچسپی رکھنے والے بچوں کے لیے یہ سنہرا موقع ہو سکتا ہے۔
     


Comments


Scroll to Top