کھٹمنڈو: نیپال میں مون سون کی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں ہمالیائی ملک کو چین سے جوڑنے والا مرکزی پل پیر کی رات دیر گئے گر گیا۔ چین میں مون سون کی مسلسل بارشوں کے باعث نیپال کی بھوٹیکوشی ندی میں پیر کی رات طغیانی آگئی جس کے بعد سے 18 افراد لاپتہ ہیں۔ کھٹمنڈو سے 120 کلومیٹر شمال مشرق میں راسووا ضلع میں واقع میٹری پل پیر کی رات 3:15 بجے سیلاب میں پانی کے تیز بہاو¿ کی وجہ سے گر گیا۔
https://x.com/volcaholic1/status/1942534640851640484
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چھ چینی شہریوں سمیت 18 افراد لاپتہ ہیں۔ 'نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی' (این ڈی آر آر ایم اے) کے مطابق نیپال آرمی، آرمڈ پولیس فورس اور نیپال پولیس کی مشترکہ ٹیم نے دو پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد کو بچایا۔ رسووا کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر ارجن پوڈیل نے بتایا کہ سیلاب سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔