National News

اسرائیلی حملوں سے لرز اٹھا غزہ، پناہ گزین کیمپ میں خاندان کے 4 افراد سمیت 18 لوگ ہلاک

اسرائیلی حملوں سے لرز اٹھا غزہ، پناہ گزین کیمپ میں خاندان کے 4 افراد سمیت 18 لوگ ہلاک

: شمالی غزہ میں گشت کے دوران پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک، اسرائیلی حملوں میںانٹر نیشنل ڈیسک 18 ہلاک تل ابیب، 8 جولائی (اے پی پی) اسرائیلی فوج نے منگل کو کہا کہ شمالی غزہ میں گشت کے دوران دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے اس کے پانچ فوجی ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ ادھر غزہ میں صحت کے حکام نے بتایا کہ دو مختلف مقامات پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی گشت پر تھے کہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔
میڈیا نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ہلاک اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے بھیجی گئی اضافی فورسز پر بھی فائرنگ کی۔ یہ تشدد ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل اور حماس غزہ میں گزشتہ 21 ماہ سے جاری تنازع کو روکنے کے لیے امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی کی تجویز پر غور کر رہے ہیں۔ دو ہفتے قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ ایک فلسطینی حملہ آور نے ان کی بکتر بند گاڑی پر بم نصب کیا تھا جو پھٹ گیا اور اس کے سات فوجی ہلاک ہو گئے۔ ساتھ ہی اسرائیلی حملوں کے متاثرین کو ناصر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہسپتال کے صحت کے حکام نے بتایا کہ جنوبی غزہ میں خان یونس میں بے گھر افراد کے کیمپوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک حملہ کیا گیا جس میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ خان یونس میں ایک اور حملے میں ماں، باپ اور ان کے دو بچے مارے گئے۔ نصرت کے عودہ ہسپتال نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے وسطی غزہ میں لوگوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 72 زخمی ہوئے۔
 



Comments


Scroll to Top