Latest News

بھارت میں پریوں کی ایک چھوٹی سی دنیا، یوں ہی نظر آجاتی ہیں اچانک، جانئے کہاں ہے یہ خوبصورت جگہ

بھارت میں پریوں کی ایک چھوٹی سی دنیا، یوں ہی نظر آجاتی ہیں اچانک، جانئے کہاں ہے یہ خوبصورت جگہ

بچپن میں اکثر کئی بار ہم نے پریوں کی کہانیاں یا تو پڑھی ہیں یا پھر کسی نہ کسی سے سنی ضرور ہیں۔کہا جاتا ہے کہ پریاں بہت خوبصورت ہوتی ہیں اور اگر کسی پر مہربان ہو جائیں تو اپنی جادو کی چھڑی سے یا تو اس کی کوئی خواہش پوری کر دیتی ہیں یا پھر اسے مالامال کر دیتی ہے۔پہاڑوں میں تو ان کے  انسانوں سے محبت کہانیاں اکثر سننے کو مل جاتے ہیں۔ جب پریوں کے بارے میں سنتے تھے تب ذہن میں ایک بار تو آتا تھا کہ کاش ایک بار پری کہیں نظر  آجائے۔تو آپ کو ایک ایسی جگہ کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں آج بھی لوگ پریوں اور ون دیویوں کو دیکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
ایسے جائیں پریوں کی نگری

PunjabKesari
پریوں کی یہ حسین دنیا سے زیادہ دور نہیں ہے اور آپ جان کر حیران ہوں گے کہ یہ بھارت میں جہاں آپ نے کبھی نہ کبھی ایک بار ضرور گئے ہوں گے۔ہم بات کر رہے ہیں اتراکھنڈ کے کھیٹ پہاڑ کی۔آپ اتراکھنڈ کے رشی کیش سے سڑک  سے ہوتے ہوئے گڑھوال ضلع کے فیگلی پٹی کے تھات گاؤں پہنچیں گے تو یہاں سے آپ پیدل ہی پریوں کی نگری میں جانا ہوگا۔گنبداکار یہ کھیٹ پہاڑ سمدرتل سے قریب 10000 فٹ کی بلندی پر ہے۔
اچانک ہی دکھ جاتی ہیں پریاں

PunjabKesari
یہ پہاڑ کسی جنت سے کم نہیں ہیں۔خوبصورت وادیوں سے گھرے اس پہاڑ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں لوگوں کو اچانک ہی کہیں پریوں کا دیدار ہوجاتا ہے ۔ لوگوں کا ایسا ماننا ہے کہ پریاں آس پاس کے دیہات کی حفاظت کرتی ہیں۔
رازوں سے بھرا مندر

PunjabKesari
تھات گاؤں سے قریب 5 کلومیٹر کے فاصلے پرکھیٹ کھال نام کا ایک مندر ہے جسے یہاں کے راز وںکا مرکز سمجھا جاتا ہے۔اس مندر میں پریوں کی پوجاہوتی ہے اور جون کے مہینے میں یہاں میلہ بھی لگتا ہے۔
پریوں کو پسند نہیں یہ باتیں

PunjabKesari
کہتے ہیں کہ پریوں کو چٹکیلا رنگ، شور اور تیز موسیقی پسند نہیں ہے ،تو یہاں ان باتوں کی سخت ممانعت ہے۔یہاں بالکل امن ہوتا ہے۔کہتے ہیں کہ یہاں ایک جیتو نام کا شخص تھا۔ایک بار اس نے اس پہاڑ پر آکر بانسری بجائی۔جیتو کی بانسری کی دھن پر پریاں  فدا  ہو گئیں اور اسے اپنے ساتھ لے گئیں۔اس دن کے بعد جیتو کو کسی نے نہیں دیکھا۔
پر اسرار گپھا بھی ہے

PunjabKesari
اس پہاڑ پر ایک پراسرار غار (گپھا)بھی ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی گہرائی  کا  آج تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔اس جگہ کا تعلق مہادیو کے اندھکاسُر اور ماتارانی کے شبھ-نشبھ کی موت سے بھی جوڑا جاتا ہے ۔بھلے ہی آپ کو یہاں پریاں نظر آئے نہ نظر آئیں لیکن اگر خود کو تازہ کرنا ہے تو ایک بار اس پہاڑ کی سیر ضرور کریں کیونکہ یہ جگہ واقعی   رومانچ سے بھر دینے والی ہے۔



Comments


Scroll to Top