Latest News

یو پی میں480 کورونا  معاملے ، انفیکشن  کے 80 فی صد  معاملے ہاٹ سپاٹ علاقوں سے جڑے  : یو  پی حکومت

یو پی میں480 کورونا  معاملے ، انفیکشن  کے 80 فی صد  معاملے ہاٹ سپاٹ علاقوں سے جڑے  : یو  پی حکومت

لکھنئو: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملے کے مد نظریو پی حکومت  ٹھو س قدم اٹھا رہی ہے ۔ اسی کڑی میں یو پی کے اپر  جنرل سیکر ٹری اونیش  اوسٹھی نے اتو ار کو کہا کہ یو پی میں کورونا سے متاثرہ  مریضوں کی تعداد بڑھ کر 480 تک پہنچ  گئی ہے۔ ان میںسے 45 مریض علاج کر گھرجا چکے ہیں۔ کوروناکا انفیکشن یو پی کے 41 ضلعوں  تک پھیلا ہو ا  ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ صوبے میں 931 وینٹیلیڑ   کا انتظام کیا گیا ہے۔ابھی تک آئیسولیشن  میں 576 مریضوں کو بھرتی کیا گیا ہے جبکہ 8084 افراد کوارنٹائن  کئے گئے ہیں۔ یو پی میں سب سے زیادہ اب تک آگرہ  میں104 لوگ پازیٹو پائے گئے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ابھی تک انفیکشن کے جو بھی معاملے سامنے آئے ہیں وہ 80 فیصدی ہاٹ سپاٹ علاقوں سے جڑے  ہوئے ہیں،پورے صوبے  میںڈور ٹو ڈور سامانوں  کی ڈلیوری  ہو رہی ہے۔ یو پی  کے 15 اضلاع  میں 133 ہاٹ سپاٹ زون قرار دیئے گئے ہیں۔جہاں 1061000 کی آبادی  رہ رہی ہے ۔ اوستھی نے کہا کہ  کالابازاری کو لے کر اب تک 15368 ایف آئی آر  درج کی گئی ہے۔ 
ان اضلاع میں اتنے مریض 
اتر پردیش  کے 41 اضلاع میں کورونا کے مریض ملے ہیں۔ یو پی میں254 کورونا مریض تبلیغی جماعت سے جڑے ہیںیا ان کے رابطے  میںآئے ہیں۔ اب تک آگرہ 104، لکھنئو 32، غازی آباد 27،نوئیڈا 64، لکھیم پور کھیری 4، کانپور 9، پیلی بھیت 2،مرادآباد 1، وارانسی 9، شاملی 17، جونپور  4، باغپت 5، میرٹھ 48، بریلی 6، بلند شہر 11، بستی 9، ہاپڑ 6،غازی پور 5، اعظم گڑھ 4، گیروز آباد 11، ہردوئی 2، پرتا ب گڑھ 6، سہارنپور 21 ، شاہجانپور  1، باندا 2، مہاراج گنج 6، ہاتھرس 4،مرزا پور 2، اورییا  3، بارہ بنکی  1، کوشامبی 2، بجنور 1 ، سیتا پور 10، پریاگ راج 1، متھرا 2، بدایو 2، رام پور میں6 ،مظفر نگر  4،امروہہ 7، بھدوہی میں1 مریض ابتک کورونا پوزیٹو   ملے ہیں۔ 
انہوں نے کورونا کو ہرایا اور یہ کورونا  سے ہارے
اب تک 10آگرہ ، 5غازی آباد،12نوئیڈا،5لکھنئو ، 1کانپور ، 1شاملی ، 1پیلی  بھیت ،1لکھنئو کھیری ، 9میرٹھ سمیت 45 مریض صحت یا ب ہو کر ڈسچارج ہوئے ہیں۔ 
یو پی کے بستی ، وارانسی ، میرٹھ ، آگرہ ، بلند شہر  اور غازی آباد ضلع میں اب تک 1-1  کی موت ہو چکی ہے۔ یعنی کی یو پی میں کورونا سے 6  اموت ہو چکی ہیں۔ 
 



Comments


Scroll to Top