بستی:اتر پردیش کے بستی ضلع میں 3ماہ کا بچہ کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔ ضلع کے سی ایم او فکریار اور ضلع افسر آسو توش نرنجن نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ معاملہ کوتوالی تھانہ علاقے کے ملت نگر کا ہے ۔ بچے کی ماں بھی پازیٹو بتائی جا رہی ہے۔ خبر کے مطابق بچے کا ایک رشتہ دار حال ہی میں پازیٹو پایا گیا ہے جسے علاج کے لئے آئیسو لیٹ کیا گیا ہے۔ اب زچہ بچہ کیسے متاثر ہوئے یہ پتہ لگایا جا رہا ہے۔
13 April,2020