نوئیڈا:دہلی سے ملحق نوئیڈا میںسوموار کو 4مزید نئے مریضوںکی تصدیق ہوئی ۔ جس میں 2سالہ بچہ اور اسکا باپ بھی پازیٹو پائے گئے ہیں۔ جیسے ہی کیس کی تصدیق ہوئی انتظامیہ میں ہا ہا کار مچ گئی ۔ جانکاری کے بعد موقع پرپہنچی محکمہ صحت کی ٹیم نے سبھی کو آئیسولیشن وارڈ میں بھرتی کرایا ہے ۔ بتا دیں کہ کورونا پازیٹو معاملے دادری کے مہک ریزیڈینسی سے سامنے آیا ہے ۔ اپنے علاقے سے اتنے سارے کیس ایکا ایک دیکھنے سے علاقہ واسیوں میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
30 March,2020