National News

محرم کے جلوس میں فلسطینی پرچم والی ٹی- شرٹ پہننے پر ایکشن، پولیس نے 4 کو کیا گرفتار، تفتیش جاری

محرم کے جلوس میں فلسطینی پرچم والی ٹی- شرٹ پہننے پر ایکشن، پولیس نے 4 کو کیا گرفتار، تفتیش جاری

دیوریا: اتر پردیش کے دیوریا ضلع میں ایک تعزیہ جلوس کے دوران مبینہ طور پر فلسطینی پرچم والی ٹی شرٹس پہننے کے الزام میں چار نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔  پولیس نے منگل کو یہ جانکاری دی ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو تھانہ باگھوچ گھاٹ میں اس وقت پیش آیا جب جلوس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ تصویر میں نوجوانوں کے ایک گروپ کو فلسطینی پرچم والی ٹی شرٹس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
مقامی باشندوں کی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے ملوث نوجوانوں کو حراست میں لے لیا اور ٹی شرٹس کو ضبط کر لیا۔ پولیس سرکل آفیسر سنجے کمار ریڈی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان کا تعلق باگھوچ  گھاٹ تھانہ علاقہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چاروں کو پیر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ تاہم اس نے ملزم کی شناخت جاری نہیں کی۔ اس نے کہا کہ اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top