نیویارک: امریکہ کے شمالی ایڈاہو کے پہاڑی علاقے میں جنگل کی آگ پر قابو پانے کی کوشش کرنے والے فائر فائٹرز پر گھات لگا کر حملہ کرنے سے کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ایڈاہو کے گورنر بریڈ لٹل نے اسے گھناؤنا حملہ قرار دیا۔ کوٹینائی کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ عملے نے دو پہر تقریبا 1:30 بجے( مقامی وقت کے مطابق) ، کویور ڈی ایلن ( Coeur d'Alene) کے بالکل شمال میں 'کینفیلڈ ماؤنٹین' پر آگ لگنے کی اطلاع کے بعد ملازم موقع پر پہنچے تھے اور تقریبا آدھے گھنٹے بعد، گولی چلنے کی آواز سنی گئی۔
https://x.com/MarioNawfal/status/1939535550836248869
شیرف باب نورس نے کہا کہ حکام کا خیال ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد فائر فائٹرز تھے۔ نورس نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ وہاں کتنے مشتبہ افراد موجود ہیں اور ہمیں ہلاکتوں کی تعداد کا علم نہیں ہے۔شیرف نے کہا کہ لوگ اب بھی پہاڑی سے نیچے آ رہے ہیں، اس لیے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہاں اب بھی کچھ لوگ پھنسے ہو سکتے ہیں۔
https://x.com/iammissjinxed/status/1939531587068231914
گورنر بریڈ لٹل نے کہا کہ "متعدد" فائر فائٹرز پر حملہ کیا گیا۔ لٹل نے 'X' پر پوسٹ کیا اور کہا کہ یہ ہمارے بہادر فائر فائٹرز پر ایک گھناؤنا حملہ ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ' فالن ہیروز ' ( Fallen Heroes) لکھ کر جذباتی خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ @MAGAVoice جیسے اکاؤنٹس نے جانکاری شیئر کی ہیں اور اسے ملک کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ مقامی اتھارٹی کے میئر( Coeur d'Alene )نے کہا کہ یہ لوگ ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ان کی اس طرح موت ہم سب کے لیے ذاتی نقصان ہے۔
https://x.com/Rigghht/status/1939542055295889915