پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیس نے ایک بڑے دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ایک اہلکار نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ اہلکار نے بتایا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے پشاور شہر کے علاقے عمر پیان میں خفیہ جانکاری کی بنیاد پر رات گئے شروع کیے گئے آپریشن کے دوران مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ علاقہ کبھی افغان مہاجرین کے سب سے بڑے کیمپوں میں سے ایک تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے دونوں مشتبہ دہشت گرد حساس مقام پر کسی بڑے حملے کی تیاری کر رہے تھے۔ اہلکار نے بتایا کہ ان کے پاس سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود، ایک خودکش جیکٹ، ایک ایس ایم جی رائفل، ایک پستول اور کئی گولیاں برآمد کی گئیں۔