National News

سی اے اے اور این آر سی کی وجہ سے آسام میں100 اور بنگال میں 31 لوگوں کی موت: ممتا بنرجی

سی اے اے اور این آر سی کی وجہ سے آسام میں100 اور بنگال میں 31 لوگوں کی موت: ممتا بنرجی

کولکتہ:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے  سی اے اے  اور این آر سی  کے بہانے مرکزی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ ممتا بنرجی  نے کہا کہ پرامن مظاہرین پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں۔ ممتا نے الزام لگایا کہ بی جے پی  سی اے اے اور این آر سی سے  اختلاف رکھنے والے ہر شخص کو  خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ممتا نے کہا کہ این آر سی کی وجہ سے  آسام میں 100 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ مغربی بنگال میں 31 لوگوں کی موت ہوئی۔

PunjabKesari
ممتا بنرجی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے والے مظاہرین کو مبینہ طور 'ملک مخالف'بتانے کے لئے بی جے پی لیڈروں پر تنقید کی اور کہا کہ دہلی کے شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر حال میں ہوئی فائرنگ پرامن مظاہرین کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کستے ہوئے بنرجی نے کہا کہ صرف انتخابات کے دوران خود کو چوکیدار بتانے والے  وزیر اعظم سے الٹ وہ پورے سال لوگوں کا خیال رکھتی ہیں اور ان کے مسائل کو سنتی ہیں۔

PunjabKesari
بنرجی نے شمالی   پرگنہ کے قصبہ بنگائوں میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  میں اس گروپ سے تعلق نہیں رکھتی جو لوگوں میں نفرت پھیلاتا ہے۔ بی جے پی لیڈروں کے اکسانے کی وجہ سے شاہین باغ اور جامعہ ملیہ کے باہر فائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں۔لوگوں کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شاہین باغ مظاہرین کے تئیں حمایت ظاہر کرتے ہوئے ٹی ایم سی  سربراہ نے کہا کہ کچھ پارٹیاں شہریت ترمیمی  قانون کے معاملے پر پروپیگنڈے کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top