Latest News

وِل اسمتھ پر آسکر ایوارڈ سے 10 سال کی عائد کی گئی پابندی، کامیڈین کو تھپڑ مارنے کے بعد گری گاج

وِل اسمتھ پر آسکر ایوارڈ سے 10 سال کی عائد کی گئی پابندی، کامیڈین کو تھپڑ مارنے کے بعد گری گاج

انٹرنیشنل ڈیسک: آسکر 2022 میں ول اسمتھ  کے تھپڑکے واقعہ کے چند دن بعد، اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز کے بورڈ آف گورنرز نے جمعہ (08 اپریل)کو 'دی پرسوٹ آف ہیپی نیس' اسٹار ول اسمتھ پر10 سال کے  لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

Will Smith banned from Oscars for 10 years over slap - BBC News
اکیڈمی کے صدر ڈیوڈ روبن نے کہا کہ اس سال آسکر تقریب کے دوران اسٹیج پر کرس راک کو تھپڑ مارنے پر وِل کو اگلے 10 سالوں تک اکیڈمی کے کسی پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ فیصلہ بورڈ آف گورنرز کی رضامندی سے لیا گیا ہے۔ ڈیوڈ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد  ول کو ہالی وڈ کے ڈالبی تھیئٹر میں بیٹھنے کی اجازت دینے اور انہیں ایوارڈ دینے کے بعداکیڈمی تنقید کی زد میں آگئی تھی۔

Will Smith Banned From Oscars For 10 Years | Mint
آسکر تقریب کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کے بعد اسمتھ سوشل میڈیا پر مسلسل تنقید کا نشانہ بن رہے تھے۔ تاہم بعد میں اپنی تقریر میں ول نے روتے ہوئے کرس کو اسٹیج پر تھپڑ مارنے پر سب سے معافی مانگی۔



Comments


Scroll to Top