Latest News

پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں پھر کرائی پاکستان کی بے عزتی ، جانیں پورا معاملہ

پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں پھر کرائی پاکستان کی بے عزتی ، جانیں پورا معاملہ

پشاور : دنیا بھر میں دہشت گردی اور اقتصادی بدحالی  اور 730 جیسے مدعوں پر شرمندگی جھیل رہے پاکستان کو اقوام متحدہ میں اپنی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی  کی بڑی غلطی کی وجہ سے  بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں بڑی چوک کرتے ہوئے  برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کو ' وزیر خارجہ 'لکھ دیا ۔

PunjabKesari
لودھی نے ٹویٹ کیا کہ '' وزیر اعظم عمرا ن خان نے آج صبح بر طانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن سے ملاقات کی''۔ انہوںنے ٹویٹ کے ساتھ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہو ئی میٹنگ کی ایک تصویر بھی شیئر کی ۔لودھی نے تقریباً ایک گھنٹے کے بعد ٹویٹ کو ہٹاتے ہوئے کہا کہ  ''پہلے لکھے ہوئے ٹویٹ میں ہوئی غلطی کے لئے معافی ''۔ملیحہ کے اس ٹویٹ پر لوگوں نے ا ن کو ٹرول کر نا شروع کر دیا ۔

PunjabKesari
بتادیں کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب ملیحہ لودھی کی وجہ سے پاکستان کو سرعام اس طرح بے عزت ہونا پڑا ہو۔لودھی نے 2017 میں اقوام متحدہ میں ایک زخمی لڑکی کی تصویر دکھاتے ہوئے کہا  تھا کہ ' یہ تصویر کشمیرمیں ہورہے ظلم ک ثبوت دے رہی ہے ''۔ لیکن اصل میںوہ تصویر 17 سالہ فلسطینی لڑکی کی تھی  جو غازہ میں اسرائیل کے حملے میں زخمی ہوئی تھی ۔یہ تصویر 2014 میں ایوارڈ جیتنے والے فوٹو گرافر لیوین نے کھینچی تھی ۔ 
 



Comments


Scroll to Top