Latest News

پاکستان: عمران خان کی بڑھی مشکلیں، سپریم کورٹ کے وکیل کے قتل کے الزام میں معاملہ درج

پاکستان: عمران خان کی بڑھی مشکلیں، سپریم کورٹ کے وکیل کے قتل کے الزام میں معاملہ درج

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اب عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ کے وکیل کے قتل کا مقدمہ درج کر ایا گیا ہے ۔ یہ شکایت متوفی کے بیٹے نے درج کرائی ہے۔ وکیل کے قتل کے الزام میں عمران کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 
 واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے تبادلے میں وکیل عبدالرزاق ہلاک ہوگئے تھے۔ انہیں نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ ہائی کورٹ جا رہے تھے۔ تبھی انہیں راستے میں گولی مار دی گئی تھی۔
سراج احمد ولد عبدالرزاق شار نے الزام عائد کرتے ہوئے منگل کو مقدمہ درج کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے کہنے پر قتل کیا گیا۔  وہیں، اس ایف آئی آر کی تصدیق کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارٹی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف شہر کے شہید جمیل کاکڑ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا اور انہیں دھمکیاں مل رہی تھیں۔
توشہ خانہ کیس میں بھی عمران اور اس کی اہلیہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج 
اس کے علاوہ حکومت پاکستان نے توشہ خانہ کے تحائف  کو لیکر فرضی اور جعلی رسیدیں تیار کرنے اور جمع کرنے کے الزامات میں عمران خان ، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور قریبی ساتھیوں کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلسازی کا مقدمہ درج کیا ہے۔  جیو نیوز نے بدھ کو کہا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سربراہ  70 سالہ خان، بشری بی بی، سابق وزیر احتساب شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح گوگی(بشری بی بی کی قریبی ساتھی)اور دیگر کے خلاف  "غیر قانونی" فائدہ ' حاصل کرنے اور اور دھوکہ دہی کے لئے ایک دوسرے کی مدد کرنے ، ملی بھگت اورسازش رچنے سمیت دیگر الزامات کے تحت  معاملہ درج کیا گیا ہے۔
 توشہ خانہ کابینہ ڈویژن کے انتظامی کنٹرول  والا ایک محکمہ ہے ،  جہاں دیگر ممالک کے سربراہان مملکت اور حکومتوں کی طرف سے پاکستانی حکمرانوں، ارکان پارلیمنٹ، بیوروکریٹس اور حکام کو دیئے گئے تحائف رکھے جاتے ہیں۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے گھڑیاں اور کف  جیسے توشہ خانہ کے تحائف  سے متعلق نہ  صرف  فرضی اورجعلی رسیدیں تیار کیں بلکہ انہیں اصلی کے طور پر پیش کیا جس کی آزادانہ تصدیق ہوئی اور ثابت ہوا کہ یہ رسیدیں جعلی اور فرضی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top