Latest News

پاکستان کی امریکہ سے فریاد۔ بھارت سے دوبارہ مذاکرات شروع کرانے میں مدد کرے

پاکستان کی امریکہ سے فریاد۔ بھارت سے دوبارہ مذاکرات شروع کرانے میں مدد کرے

اسلام آباد :پلوامہ دہشت گردانہ حملے اور بالا کوٹ میں جیش محمد کے دہشت گردانہ ٹریننگ کیمپوں پر بھارتیہ ایئر فورس کے ہوائی حملے کے بعد سے  بھارت کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے بیچ پاکستان نے منگل کے روز امریکہ سے فریاد کی ہے کہ وہ سبھی زیر التوا معاملات کو سلجھانے کے لئے مذاکرات پھر سے  شروع کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکہ کے وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے منگل کے روز فون پر بات کی ۔ وزارت نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے اس بات اتفاق ظاہر کیا کہ جنوبی ا یشیا میں پر امن حالات کے لئے کشیدگی کم کرنا بہت ضروری ہے ۔قریشی نے کشیدگی کم کرنے کے لئے بھارتیہ پائلٹ کوسونپنے سمیت پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے قدموں کی بھی جانکاری پومپیو کو دی ۔ وزارت نے کہا کہ ''انہوں نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پھر سے مذاکرات شروع کرانے میںاپنا کردار نبھائیں، تاکہ سبھی زیر التوا معاملات کاحل تلاشا جا سکے ''۔
 



Comments


Scroll to Top