Latest News

کنگز الیون  پنجاب کے شریک مالک کو جاپانی کورٹ نے سنائی 2 سال کی سزا

کنگز الیون  پنجاب کے شریک مالک کو جاپانی کورٹ نے سنائی 2 سال کی سزا

ٹوکیو: بھارتیہ صنعتکار نیس واڈیا کو ڈرگز رکھنے کے معاملے میں جاپانی کورٹ نے دو سال کی سزا سنائی ہے ۔283  سال پرانے واڈیا گروپ کے اکلوتے وارث اور کنگ الیون پنجاب کرکٹ ٹیم کے شریک مالک (کو- آنر) نیس واڈیا کو جاپان میں چھٹی کے  دوران ڈرگز رکھنے کے معاملے میں یہ سزا سنائی  گئی ہے ۔ واڈیا کو 20 مارچ کے شروع میں مشرقی  جاپانی دویپ ہوکائیڈو کے نیو  چٹوج ہوئی اڈے پر حراست میں لیا گیا تھا ، لیکن ضمانت پر وہ بھارت واپس آگئے تھے ۔انہوں نے اپنے ذاتی استعمال کے لئے ڈرگز کی بات قبول کی تھی ۔ بتا دیں کہ جاپان میں منشیات پر قوانین سخت ہیں اور فی الحال   انہیں خاص طور پر لاگو کیا جارہا ہے ۔
قابلِ ذکر ہے کہ 47 سال کے نیس واڈیا مشہور بزنیس مین نسلی واڈیا کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔ ان کے پاس  27 بلین کی کل جائیداد ہے ۔ نیس واڈیا ادکارہ پریتی زنٹا کے سابق بوائے فرینڈ ہیں۔ پریتی زنٹا نے نیس واڈیا پر چھیڑ چھاڑ کا معاملہ بھی درج کرایا تھا۔نیس واڈیا محمد علی جنا ح کے پر ناتی ہیں، وہ محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا کے پوتے ہیں۔ نیس واڈیا کی ماں مورین ایک فیشن میگزین  گلیڈ ریگز کی مالکن ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top