انٹرنیشنل ڈیسک: شمالی برکینا فاسو میں دو الگ الگ دہشت گردانہ حملوں میں کم از کم 29عام شہری مارے گئے ہیں۔مقامی میڈیا نے پیر کو بتایا کہ دہشت گردوں نے یہ حملہ اتوار کی رات کو کیا۔
پہلے واقعہ میں دہشت گردوں کے ذریعہ کئے گئے کار بم دھماکے میں پانچ افراد مارے گئے اور چھ دیگر زخمی ہوگئے جبکہ دوسرے واقعہ میں کھانے کی اشیالیکر جارہے کچھ موٹرسائیکل سواروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ جس میں 14سے زیادہ افراد مارے گئے۔یہ واردات پہلے واقعہ کی جگہ سے تقریبا ً50کلومیٹر دور انجام دی گئی۔

مقامی میڈیا برکینا 24کی رپورٹ کے مطابق ان سفاکانہ قتل عام کے بعد ٹرانسپورٹ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے سبھی ضروری قدم اٹھانے کی یقین دہانی کی گئی۔
واضح رہے کہ برکینا فاسو انصار الاسلام اور اس کے حامی گروپوں اسلام اینڈمسلمس کے دہشت گردوں کی وجہ سے سکیورٹی چیلنجوں کا سامنا کررہا ہے۔ان دونوں گروپوں کے دہشت گردمسلسل عام لوگوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔