کابل : دہشت گردی کے مدعے پر بین الاقوامی فورم پر اپنی فضیحت کر وارہے پاکستان پراب افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر(این ایس اے) محمود اللہ محب نے اپنے بیان سے کرارا طمانچہ لگایا ہے۔انہوںنے پاکستان کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا کہ طالبان پاکستان اور اس کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا عکس اور اسکی پرچھائی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کبھی بھی پاکستان کی گورنینس کو قبول نہیںکریگا ۔
ایک انٹر ویو کے دروان انہوںنے پاکستان کی عزت کو تار تار کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ' ہم نے سویت کی حکمرانی کو قبول نہیں کیا تو تصورات سے بعید ہے کہ ہم پاکستان جیسے پچھڑے ملک ، جو خود لوگوں کا پیٹ نہیں بھر سکتا اس کی حکمرانی کو قبول کریں گے۔

اس سے قبل محب نے کہا تھا طالبان کو ' خوفزدہ کرنے کی پالیسی' میں کامیابی نہیں ملے گی ۔ افغان کے قومی سلامتی کے مشیر کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔
محب نے کہا کہ افغانستان نے سویت یونین کی حکمرانی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا جو کئی معنی میں طالبان سے بہت بہتر تھے ۔ وہ کم از کم شادی کے حال کو تو نشانہ نہیں بناتے تھے ۔ افغانی کبھی بھی کسی بھی طرح کے نظریات اور قوانین کے خلاف خود سپردگی نہیں کریں گے ۔