National News

مالی اور برکینا فاسو نے امریکی شہریوں پر لگائی جوابی سفری پابندیاں

مالی اور برکینا فاسو نے امریکی شہریوں پر لگائی جوابی سفری پابندیاں

بماکو:افریقی ممالک مالی اور برکینا فاسو نے اپنے ممالک میں امریکی شہریوں کے داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ قدم امریکہ کی جانب سے مالی، برکینا فاسو اور نائجر سمیت 20 ممالک پر سفری پابندیاں لگانے کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔مالی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہریوں پر وہی شرائط لاگو کی جائیں گی جو مالی کے شہریوں پر امریکہ میں لاگو ہیں۔

برکینا فاسو کے وزیر خارجہ کراموکو جین میری ٹراورے نے بھی اسی طرح کا بیان جاری کیا اور امریکی شہریوں کے داخلے پر پابندیاں لگانے کی وجہ امریکی پابندیوں کو قرار دیا۔امریکہ نے 16 دسمبر کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت اپنی سفری پابندیوں میں توسیع کرتے ہوئے کئی ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔اس جوابی کارروائی سے مالی اور برکینا فاسو کی فوجی حکومتوں اور امریکہ کے درمیان کشیدہ تعلقات کے اشارے سامنے آئے ہیں۔



Comments


Scroll to Top