National News

جب تک آپ جیل نہ  چلے جائیں ، آپ اچھے لیڈر نہیں بن سکتے: بی جے پی نیتا

جب تک آپ جیل نہ  چلے جائیں ، آپ اچھے لیڈر نہیں بن سکتے: بی جے پی نیتا

کولکتہ:مغربی بنگال کے بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش نے جمعرات کو یہ کہتے ہوئے ایک اور تنازعہ کھڑا کر دیا کہ بغیر جیل گئے کوئی اچھا لیڈر نہیں بن سکتا ہے۔ حکمران پارٹی ترنمول کانگرس کے خلاف  ' سرگرم 'ہونے کو کہتے ہوئے گھوش نے بی جے پی کارکنوں سے کہا کہ گھر میں بیٹھنا کسی کو اچھا کارکن نہیں بناتا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا، 'صرف گھر میں بیٹھ کر اچھا لیڈر بننے کی توقع نہ کریں۔آپ سب کو کام کرنا ہوگا۔آپ کو سرگرم ہونا پڑے گا تاکہ پولیس  آپ کو گرفتار کرنے پر مجبور ہو جائے۔ ترنمول کانگرس کے غنڈوںکی دھمکیوں سے ڈرے نہیں۔
انہوں نے کہا، 'جب تک آپ جیل نہ چلے جائیں، آپ  اچھا لیڈر نہیں بن سکتے ہیں۔گھوش کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ترنمول کانگر س کے وزیر سووندیب چٹٹواپادھیائے نے کہا کہ کسی سیاسی پارٹی کا رہنما ہونے کے ناطے انہیں اس طرح کا بیان دینے میں احتیاط برتنا چاہئے۔ اس ماہ کے آغاز میں بھی گھوش نے ایک بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا، 'جن    سی اے اے  مخالف مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، انہیں بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں کتے کی طرح گولی مار دی گئی؟۔
 



Comments


Scroll to Top