Latest News

بنگال میں ترنمول کانگرس کے غنڈوں  نے خاتون ٹیچر کے ہاتھ پیر باندھ کر30 فٹ  تک گھسیٹا، ویڈیو وائرل

بنگال میں ترنمول کانگرس کے غنڈوں  نے خاتون ٹیچر کے ہاتھ پیر باندھ کر30 فٹ  تک گھسیٹا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: مغربی بنگال کے جنوبی دیناج پور ضلع  میںحیران کر دینے والا معاملہ دیکھنے کو ملا جہاں سڑک کی تعمیر کے لئے اپنی زمین ہڑپے جانے کی مخالفت کرنے پر ترنمول کانگرس کے لیڈر کی قیادت میں ہجوم نے دو خواتین  کوباندھ کر سڑکوں پر گھسیٹا اور ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

https://twitter.com/ANI/status/1224067238212206592?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1224158867367415808&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fwest-bengal-teacher-video-viral-1119842
خاتون  ٹیچر نے کی تھی  مخالفت 
 خاتون ٹیچر کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے سڑک کی تعمیر کے لئے جبرا ً اپنی  زمین حاصل  کرنے کی مخالفت کی تھی۔ اس سے ناراض لوگوں نے پہلے عورت کو دھکا دے کر گرا دیا اور پھر قریب 30 فٹ تک پیروں میں رسی باندھ کر گھسیٹا۔ اتنا ہی نہیں، ملزمان نے خواتین کو گھر میں تالا لگا کر بند بھی کر دیا۔
پنچایت نے  شروع کیا تھا  سڑک بنانے کا  منصوبہ
 خاتون نے بتایا، پنچایت نے حال ہی میں سڑک بنانے کا ایک منصوبہ شروع کی تھی، لیکن سڑک کی زمین عورت کے گھر سے ہو کر گزر رہی تھی۔ خاتون نے الزام لگایا کہ پنچایت انتظامیہ نے ہماری مرضی کے بغیر کام شروع کر دیا۔ لیڈی ٹیچر نے 5 افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس  معاملے میں ابھی تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔



Comments


Scroll to Top