Latest News

پھینکُؤوں کی پارٹی ہے بی جے پی، لوگوں کو بندوق سے دھمکاتی ہے:  ممتا بنر جی

پھینکُؤوں کی پارٹی ہے بی جے پی، لوگوں کو بندوق سے دھمکاتی ہے:  ممتا بنر جی

کرشن نگر: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو بی جے پی کو ' پھینکُؤوں'پارٹی بتاتے ہوئے کہا کہ وہ مذہب کی بنیاد پر ملک کو بانٹ کر لوگوں کو بندوقیں اور گولیوں سے دھمکاتی ہے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کا نام لئے بغیر بنرجی نے سوال کیا کہ کس طرح ایک مرکزی وزیر آئینی عہدے پر رہتے ہوئے غیر آئینی باتیں بول سکتا ہے۔ ٹھاکر نے اپنے حامیوں سے متنازعہ نعرے لگوائے تھے۔
بنرجی نادیہ ضلع کے  کرشن نگر  میں ترنمول کانگرس کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ ترنمول کانگرس کی سربراہ نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے گولی بنام  بولی والے بیان کے لئے ان کی تنقید کی۔
بنرجی نے کہا، بی جے پی  پھینکُو پارٹی ہے۔ وہ صرف فیک نیوز دینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ وہ بندوق اور گولیوں سے لوگوں کو دھماکر، مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو بانٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا، میری پیدائش ہندوستان میں ہوئی ہے، بندوقوںاور گولیوں سے لوگوں پر حملہ کروانے والی بی جے پی کی حکومت والے ملک کے نہیں ہیں۔ترنمول کانگرس کی سربراہ نے سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی  زبردستی  لاگو کروانے کی کوشش کر ملک میں ہم آہنگی بگاڑنے کے لئے مرکز کی بی جے  پی حکومت کی بھی تنقید کی۔
 



Comments


Scroll to Top