Latest News

تینتالیس سالہ فیملی فرینڈ خاتون نے 16 سال کے نابالغ کے ساتھ بنائے جسمانی تعلقات، ریکاڈ کی قابل اعتراض ویڈیو، ماں نے دیکھا تو اُڑگئے ہوش

تینتالیس سالہ فیملی فرینڈ خاتون نے 16 سال کے نابالغ کے ساتھ بنائے جسمانی تعلقات، ریکاڈ کی قابل اعتراض ویڈیو، ماں نے دیکھا تو اُڑگئے ہوش

انٹرنیشنل ڈیسک:امریکہ کی ریاست فلوریڈا سے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے رشتوں اور اعتماد کو بالکل تار - تار کر دیا ہے۔ ایک خاتون، جسے متاثرہ خاندان اپنا قریبی سمجھتا تھا، اسی نے ایک کم عمر لڑکے کے ساتھ ایسا عمل کیا کہ اب اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑا ہے۔
فلوریڈا کی پولک کاؤنٹی میں پولیس نے43  سالہ خاتون میری ایبارا کو نابالغ کے ساتھ جنسی استحصال کے سنگین الزامات میں حراست میں لیا ہے۔ ملزمہ خاتون متاثرہ لڑکے کے خاندان کی پرانی جان پہچان تھی، لیکن اس نے اس قریبی تعلق کا فائدہ اٹھا کر قانون اور اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیں۔اس پورے معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب متاثرہ لڑکے کی والدہ نے اپنے بیٹے کا اسمارٹ فون چیک کیا۔ موبائل کی گیلری میں کچھ ایسی قابل اعتراض ویڈیو کلپس ملیں جنہیں دیکھ کر والدہ کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کوئی اجنبی نہیں بلکہ ان کے خاندان کی جان پہچان والی میری ایبارا تھی۔
شکایت درج ہونے کے بعد جب پولیس نے تکنیکی جانچ شروع کی تو چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے۔ سب سے پہلی قابل اعتراض ویڈیو گزشتہ سال چار دسمبر کی رات کی پائی گئی۔ تفتیشی افسران کے مطابق ویڈیو میں خاتون کا چہرہ پوری طرح واضح ہے، جس سے اس کی شناخت میں کوئی شک باقی نہیں رہا۔ 16 سالہ لڑکے نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ ویڈیو میں وہ خود ہے اور خاتون نے اس کے ساتھ تعلقات قائم کیے تھے۔
گرفتاری اور ملزمہ کا رویہ
 کافی جدوجہد کے بعد پانچ جنوری 2026  کو پولیس نے میری ایبارا کو گرفتار کر لیا۔ تاہم جب تفتیش کاروں نے اس سے سخت پوچھ گچھ کی تو اس نے جرم قبول کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کر لی اور آئندہ کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ فی الحال اس کے خلاف نابالغ کے ساتھ غیر قانونی جنسی تعلقات قائم کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
پولک کاؤنٹی کے شیرف گریڈی جڈ نے اس معاملے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک جرم نہیں بلکہ اعتماد کا بہت بڑا قتل ہے۔ خاتون کو اچھی طرح معلوم تھا کہ وہ ایک بچے کے ساتھ غلط کر رہی ہے، پھر بھی اس نے اپنی ہوس کو ترجیح دی۔ خاندان نے اسے اپنا سمجھا تھا، لیکن اس نے بدلے میں انہیں یہ درد دیا۔ اب اسے اپنے کئے کی سخت سزا بھگتنی ہوگی ۔ 
 



Comments


Scroll to Top