نئی دہلی:ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں، امارت شرعیہ ہند، امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ، مرکزی جمعیت اہل حدیث نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحی چاند نظر آگیا ہے لہذا 7 جون بروز ہفتہ عیدالاضحی کی نماز ادا کی جائے گی۔امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ کے مفتی انظار عالم قاسمی نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی دفتر اور شاخوں میں چاند دئکھنے کا اہتمام کیا گیا، پھلواری شریف اور مقامات عام طور پر چاند دیکھا گیا۔ اس 29 مئی کو ماہ ذی الحجہ کی پیلی تاریخ ہوگی اور7 جون بروز ہفتہ عیدالاضحی کی نماز ادا کی جائے گی۔
امارت شرعیہ ہند کی رویت ہلال کمیٹی کی میٹنگ مولانا محمد حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیت علماءہند کے زیر صدارت ہوئی۔چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا،دہلی میں مطلع غبار آلود ہے ،اس لیے یہاں چاند نظر نہیں آیا،البتہ ملک کے مختلف مقامات سےرویت کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں۔مرکزی جمعیت ہل حدیث نے اپنی ریلیز میں کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی میٹنگ میں مختلف صوبوں رویت کی تصدیق ہوئی ہے لہذا 29 مئی کو ماہ ذی الحجہ کی پیلی تاریخ ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم ذی الحجہ کی تاریخ 29 مئی کو ہوگی۔اسی طرح جنوبی ہند کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے رویت کا اعلان کیا ہے۔