National News

ایران جنگ میں ’16 امریکی طیارے‘ تباہ ہو چکے، بلومبرگ

ایران جنگ میں ’16 امریکی طیارے‘ تباہ ہو چکے، بلومبرگ

واشنگٹن:بلومبرگ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے ا?غاز سے اب تک کم از کم 16 امریکی طیارے تباہ ہوچکے ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے بلومبرگ کے مطابق ایران پر حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک کم از کم 16 امریکی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔ ان میں ریپر اسٹرائیک ڈرون بھی شامل ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملوں یا حادثات میں بری طرح سے تباہ ہونے والے نصف درجن دیگر طیارے بھی ہیں۔
تباہ طیاروں کی تفصیلات بتاتے ہوئے بلومبرگ کہتا ہے کہ کویت نے دوستانہ فائرنگ سے تین امریکی ایف 15 طیارے مار گرائے۔ایک کے سی ون تھرٹی فائیو ٹینکر طیارہ ایندھن بھرنے کے آپریشن کے دوران تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوارعملے کے تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔پانچ دیگر کے سی ون تھرٹی فائیو کو مبینہ طور پر ایرانی میزائل حملے سے اس وقت نقصان پہنچا جب وہ سعودی عرب میں ایک ہوائی اڈے پر کھڑے تھے۔
رپورٹ کےمطابق ابھی تک ایرانی ایئر ڈیفنس نے صرف بغیر عملے کے ریپرز ڈرونز کو ہی گرایا ہے، جن میں کم از کم نو کو فضا میں تباہ کیا گیا ہے۔امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ ایک طیارے کو اردن کے ایک ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔


 



Comments


Scroll to Top