National News

اسرائیل نے شام پر کیا حملہ، کمانڈ مرکز اور اسلحہ کے ذخائر کو بنایا نشانہ

اسرائیل نے شام پر کیا حملہ، کمانڈ مرکز اور اسلحہ کے ذخائر کو بنایا نشانہ

دبئی: اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے دروز برادری پر حملوں کے جواب میں شام کے کئی مقامات پر حملہ کیا۔ فوج نے بتایا کہ اس نے جنوبی شام کے سویدا میں دروز آبادی پر حملوں کے جواب میں شامی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے فوری طور پر حملے کی تصدیق نہیں کی۔
یہ حملہ اسرائیل۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے دوران ہوا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ اس جنگ کے دوران شام پر اسرائیل کا یہ پہلا حملہ ہے۔ اسرائیل میں دروز آبادی خاصی تعداد میں موجود ہے۔ اسرائیل پہلے بھی دروز برادری کے تحفظ کے لیے شام میں مداخلت کر چکا ہے۔ جس میں سرکاری جنگجووں کے قافلوں پر درجنوں فضائی حملے کرنا اور مرکزی دمشق میں شامی وزارت دفاع کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنانا شامل ہے۔



Comments


Scroll to Top