National News

جمہوریہ افریقہ وسطی کے گاوں پر تازہ حملے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی: اقوام متحدہ

جمہوریہ افریقہ وسطی کے گاوں پر تازہ حملے میں 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ:جمہوریہ افریقہ وسطی میں اقوام متحدہ کے انسانی مشن کے حکام نے کہا کہ بدھ کے روز مسلح باغیوں نے جنوبی ایمبومو علاقے کے گاوں پر حملہ کیا، جس میں 14 شہری ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے اور گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (OCHA) نے مقامی حکام کے حوالے سے کہا کہ UPC باغی گروپ کے ارکان نے اتوار کے روز باکوما شہر سے 30 کلومیٹر دور کولوگبوٹا گاوں پر حملہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ " حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، اور بہت سے مکانات کو جلا دیا گیا۔ مبینہ طور پر یہ قتل عام اس لیے کیا گیا کیونکہ مسلح گروپ کو گاوں والوں کے جمہوریہ وسطی افریقہ کی مسلح افواج کے ساتھ تعاون کا شبہ تھا۔ اقوام متحدہ کے انسانی مشن کے دفتر نے کہا کہ مسلح گروہوں کے پرتشدد حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جس میں متعدد شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

3آر مسلح گروپ کے ارکان نے 2 اپریل کو شمال مغربی اوہم پینڈی پریفیکچر میں کم از کم 20 شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ جس میں اتوار کے حملے کی طرح، متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے، اور بہت سے گھر جل گئے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتیرس کے چیف ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بدھ کے روز کہا کہ جمہوریہ افریقہ وسطی میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے حملوں سے متاثرہ علاقوں میں گشتی دستے تعینات کر دیے ہیں۔ MINUSCA نے مسلح گروپوں کی طرف سے شہریوں کے خلاف حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top