National News

پی ڈی پی لوگوں کے دلوں میں بستی ہے: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی لوگوں کے دلوں میں بستی ہے: محبوبہ مفتی

 سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران صرف پی ڈی پی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کی آواز کو بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کشمیر کے لوگوں کے دلوں میں بستی ہے۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک انتخابی ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا جو جموں وکشمیر کے حالات ہیں اور جس طرح سے ہمارے تشخص کو مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو پی ڈی پی وہ واحد پارٹی ہے جس نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران لوگوں کی آواز کو بلند کیا  ان کا کہنا تھا 'ہم خاص طور پر نیشنل کانفرنس کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ختم ہوئی ہے جو لوگوں کو برا لگا'۔

محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی پی جموں وکشمیر کے لوگوں کے دلوں میں بستی ہے۔ انہوں نے کہاپی ڈی پی لوگوں کے دلوں میں بستی ہے، ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ کچھ دیر تک ہم سے ناراض تھے'۔ ان کا کہنا تھا: 'جو کام پی ڈی پی نے تین برسوں میں کئے دوسری جماعتوں نے وہ کام پچاس برسوں میں بھی نہیں کیا'۔ کشمیر کی تینوں لوک سبھا سیٹوں کو جیتنے کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوفہ نے کہا: 'یہ صرف اللہ جانتا ہے محبوبہ مفتی کچھ کہہ نہیں سکتی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top