Latest News

تیز رفتار ٹرک نے ایک ہی پریوار کے 4 لوگوں کو کچلا، ڈرائیور فرار

تیز رفتار ٹرک نے ایک ہی پریوار کے 4 لوگوں کو کچلا، ڈرائیور فرار

چھتیس گڑھ: چھتیس گڑھ کے راج ناندگاؤں ضلع میں منگل کو ٹرک کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس حکام نے یہ جانکاری دی۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ آج شام ضلع کے راج ناندگاؤں-کھیرا گڑھ ریاستی شاہراہ پر تلائی گاؤں میں پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت پونارام سنہا (65)، ان کی بیوی گنیشیا (60)، ان کی بیٹی تیجبتی (40) اور ان کی پوتی پلاوی (15) کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوںنے بتایا کہ پنارام اور اس کے کنبہ کے افراد سڑک کے کنارے کھڑے بس کا انتظار کر رہے تھے کہ کہیں جانے کے لیے ایک تیز رفتار ٹرک نے ان چاروں کو ٹکر مار دی اور ان سبھی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ حکام نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ٹرک ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top