National News

تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

تمل ناڈو کے سابق وزیر سینتھل بالاجی کی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع

 چنئی: پرنسپل سیشن کورٹ نے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر وی سینتھل بالاجی کے عدالتی تحویل میں 22 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ انہیں پرنسپل سیشن جج محترمہ ایس علی کے سامنے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پجھل سنٹرل جیل سے پیش کیا گیا جہاں انہیں کل شام رکھا گیا تھا۔ جج نے ان کے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے سابق وزیر کی طرف سے دائر درخواست کو اگلی سماعت کے دن دوبارہ کھولنے کی اجازت دی اور حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس دن انہیں عدالت میں پیش کریں۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مسٹر سینتھل بالاجی کو منی لانڈرنگ کیس میں گزشتہ سال جون میں گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے ٹرائل کورٹ، مدراس ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں مگر اسے خارج کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا، لیکن انہیں ٹرائل کورٹ سے ضمانت لینے کی ہدایت دیتے ہوئے اپنی درخواست واپس لینے کو کہا گیا تھا۔



Comments


Scroll to Top