National News

سکم میں شدید بارش، تودوں کا قہر اور 1350 سیاح لاچین-لاچنگ میں پھنسے

سکم میں شدید بارش، تودوں کا قہر اور 1350 سیاح لاچین-لاچنگ میں پھنسے

گنگٹوک: سکم میں مسلسل موسلادھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ خاص طور پر شمالی سکم کے منگن ضلع میں صورت حال سنگین ہے، جہاں تیستا ندی کے پانی کی سطح خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے سے سڑکیں مکمل طور پر بند ہوگئی ہیں۔ جس کی وجہ سے لاچینگ میں 115 اور لاچنگ میں تقریباً 1350 سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگن ضلع کے لیے ’ریڈ الرٹ‘ جاری کیا ہے، جب کہ نامچی، سورینگ، گنگٹوک اور پاکیونگ اضلاع میں ’اورینج الرٹ‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہفتہ کی رات فدانگ گاوں اور آس پاس کے علاقوں میں بادل پھٹنے سے بڑی تباہی ہوئی۔ شدید بارش اور مٹی کے تودے گرنے سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور بجلی اور مواصلاتی خدمات مکمل طور پر درہم برہم ہوگئی ہیں۔
انتظامی افسران کے مطابق موسم صاف ہونے اور سڑکوں کی مرمت کا کام شروع ہونے تک ریسکیو کا کام ناممکن ہے۔ اس وقت رسیوں اور متبادل اقدامات سے بچاو¿ کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں لیکن اس کے لیے بھی ضروری ہے کہ بارش رک جائے۔ سیاحوں کے اہل خانہ کی پریشانی اپنے عروج پر ہے۔ موبائل نیٹ ورک کی خرابی کی وجہ سے پھنسے ہوئے سیاحوں کے گھر والے رابطہ نہیں کر پا رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ سخت پریشان ہیں۔ لاچنگ اور لاچینگ جیسے حساس سیاحتی مقامات پر ٹریفک مکمل طور پر درہم برہم ہے۔
 



Comments


Scroll to Top