National News

وزیر اعظم مودی پرنازیبا کارٹون بنانے کا معاملہ، سپریم کورٹ میں ملزم کو لگا ئی پھٹکار

وزیر اعظم مودی پرنازیبا کارٹون بنانے کا معاملہ، سپریم کورٹ میں ملزم کو لگا ئی پھٹکار

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر قابل اعتراض تبصروں کے ساتھ نازیبا کارٹون بنانے کے ملزم ہیمنت مالویہ پیر کو سپریم کورٹ کی پھٹکارکے بعد اسے فیس بک سے ہٹانے کے لیے تیار ہوگیا جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس اروند کمار کی بنچ نے مالویہ کے طرز عمل پر اختلاف اور عدم اطمینان کا اظہار کیا بنچ نے ان کی وکیل ورندا گروور سے پوچھا کہ کیا درخواست گزار اپنی فیس بک پوسٹ کو ہٹانے کے لیے تیار ہے۔
اس سے اتفاق کرتے ہوئے وکیل نے کہا کہ ”میں بیان دوں گی کہ میں قابل اعتراض تبصروں کی حمایت نہیں کر رہی ہوں۔
انہوں نے اس کیس میں عبوری راحت کی بھی درخواست کی اور کہا کہ یہ معاملہ ذاتی آزادی سے متعلق ہے اور پولیس ان کے (مالویہ کے) دروازے پر دستک دے رہی ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ ان کے (درخواست گزار کے) تبصرے ناشائستہ یا بے ہودہ لگ سکتے ہیں، لیکن وہ مجرمانہ نہیں ہیں۔ اس لیے 50 سالہ ملزم کو عبوری راحت دی جائے۔ اس پر، بنچ نے کہا، ”ابھی تک کوئی پختگی نہیں ہے، ہم متفق ہیں کہ یہ اشتعال انگیز ہے.“ نیزعدالت عظمیٰ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر منگل کو غور کرے گی۔
مالویہ نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی جانب سے اپنی پیشگی ضمانت کی عرضی کو خارج کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
عرضی گزار نے مبینہ طور پر اپنے فیس بک پیج پر وزیر اعظم اور آر ایس ایس کے خاکے بنائے تھے، جسے ہائی کورٹ نے ’غیر مہذب‘، ’جان بوجھ کر‘ اور ’بد نیتی پر مبنی‘ قرار دیا تھا۔



Comments


Scroll to Top