National News

شمالی ہند کے 69 فی صدلوگ غیر قانونی مچھر اگربتی کے استعمال سے بے چینی محسوس کرتے ہیں:گڈ نائٹ مطالعہ

شمالی ہند کے 69 فی صدلوگ غیر قانونی مچھر اگربتی کے استعمال سے بے چینی محسوس کرتے ہیں:گڈ نائٹ مطالعہ

نئی دہلی:گڈ نائٹ کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق شمالی ہندکے 69فی صد لوگ غیر قانونی اور غیر منظور شدہ مچھروں کو بھگانے والی اگربتیوں کے استعمال سے بے چینی یا چڑچڑاپن محسوس کرتے ہیں ”ایک مچھر، بے شمار خطرات“ کے عنوان سے ملک گیر سروے جو کہ مارکیٹ ریسرچ فرم گویوکے ذریعے گڈ نائٹ نے شروع کیا تھا، یہ مچھروں کو بھگانے والی مصنوعات کے تئیں عوامی رویوں کاپتہ لگاتا ہے اور مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے وابستہ خطرات کو اجاگر کرتا ہے۔ ملک کے شمالی علاقے میں، جس میں نئی دہلی، پنجاب، اتر پردیش اور راجستھان جیسی ریاستیں شامل ہیں، آبادی کی اکثریت غیر قانونی اور غیر منظورشدہ مچھر بھگانے والی اگربتی سے تشویش میں مبتلاہیں۔
اس سروے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہیڈ مارکیٹنگ ہوم کیئر، گودریج کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ (GCPL)محترمہ شلپا سریش نے کہا کہ ہمارے سروے کے نتائج شمالی ہندمیں مچھروں کو بھگانے والی اگربتیوں کے بڑھتے ہوئے غیر قانونی استعمال کے بارے میں شہریوں میں بڑھتی تشویش کو اجاگر کرتے ہیں۔ ان میں سے بہت سی اگربتیاں غیر قانونی طور پر تیار کی جاتی ہیں، ضوابط کی کمی ہوتی ہے اور غیر رجسٹرڈ کیمیکلز پر مشتمل ہوتی ہیں، جو صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ ہندوستان کا معروف مچھر مار برانڈ گڈ نائٹ کنبوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور ہمارا مقصداس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہم محفوظ، حکومت سے منظور شدہ سلوشن فراہم کریں جو سائنس اور اختراعات کی روسے بالکل درست ہو، آئیے ہم سب مل کر نہ صرف اپنے گھروں بلکہ ملک کے لوگوں کی بھلائی کے لیے بھی صحیح مصنوعات کا انتخاب کریں۔
اس سروے میں قومی سطح پر 69فی صد جواب دہندگان نے غیر قانونی مچھروں کو بھگانے والی اگربتیوں کے استعمال سے بے چینی محسوس کی، جس میں مشرقی ہند میں سب سے زیادہ تشویش (73فی صد) ہے،بعدازاں، شمالی ہندوستان (69فی صد)، جنوبی ہند (67فی صد) اور پھر مغربی ہندوستان (67فی صد) ہے۔ جنس کے لحاظ سے 70فی صد مرد اور 67فی صد خواتین نے غیر رجسٹرڈ چینی کیمیکلز اگربتی استعمال کرنے میں بے آرامی کا اعتراف کیا، جو کہ باعث تشویشہے۔
رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ شمالی ہندوستان میں 56فی صد جواب دہندگان خاص طور پر مچھروں کو بھگانے والی مصنوعات خریدنے کے بارے میں باشعور ہیں، جوتحفظ اور ضابطے کے لیے ان کی مصنوعات کی ترجیح کو ظاہر کرتا ہے۔ مزید برآں، خطے کے 72فی صد لوگ حکومت سے منظور شدہ اور محفوظ مچھروں کو بھگانے والی مصنوعات استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ تاہم، محفوظ حل کے لیے لوگوں کی ترجیحات کے باوجود ان غیر قانونی مچھروں کو بھگانے والی اگربتیوں کارواج بڑھ رہا ہے اور لوگوں کی بڑی تعدادان کا استعمال کر رہی ہے۔
ایک اندازہ کے مطابق شمالی ہندوستان میں غیر قانونی مچھروں کو بھگانے والی اگربتیوں کی مارکیٹ کا تخمینہ 300 کروڑ روپے سے زائد ہے، جب کہ قومی سطح پر یہ تعداد 1675 کروڑ روپے ہے۔ یہ زمرہ تقریباً 20 فی صدسالانہ کی شرح سے بڑھ رہا ہے۔
خیال رہے کہ گودریج کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ ہندوستان کا معروف گھریلو کیڑے مار برانڈ ہے اور گڈ نائٹ اس کا پریمیم پروڈکٹ ہے نیز یہ ہندوستان کے تقریبا ہر گھر کی پہلی پسند ہے۔



Comments


Scroll to Top