نئی دہلی: دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے پیر کو کہا کہ لوگوں کو بہتر صحت سہولیات مہیا کرانے کے لیے سرکاری صحت خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا ہدف متعین کیا گیا ہے۔
مسز گپتا نے آج یہاں یتھارتھ اسپتال کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ کورونا کے وقت جن سات ہسپتالوں کی بنیاد رکھی گئی تھی اور ان کا کام نہیں شروع کیا گیا تھا، اب ان اسپتالوں کو سپر اسپیشیلٹی اسپتال بنایا جائے گا۔ ہر ایک ہسپتال ایک خاص مرض کے لیے تیار کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہر ایک اسمبلی حلقے میں 15 آروگیہ مندر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دہلی کو ایک میڈیکل ہب بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی دیگر ریاستوں سے آنے والوں کو بھی بہتر علاج مل سکے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانوڑ یاترا میں شامل شو بھکتوں کے لیے اس بار دہلی میں بڑے پیمانے پر تیاری کی گئی ہیں۔