National News

فلسطین کو غزہ میں انسانی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے

فلسطین کو غزہ میں انسانی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے

رملہ: فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی نے اقوام متحدہ کے کوآرڈی نیٹر برائے انسانی امور مہند ہادی کے ساتھ ملاقات کے دوران غزہ پٹی میں جاری تنازعہ کے درمیان اہم چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر مصطفی ٰ نے بدھ کے روز اجلاس کو بتایا کہ چیلنجوں میں ہنگامی امداد کے معیار اور مناسبیت کو یقینی بنانا غزہ پٹی میں فوری ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے امداد کی تقسیم اور ترسیل کے طریقہ کار کو یقینی بنانا، نیز تنازعات کی وجہ سے درہم برہم ضروری خدمات کو برقرار رکھنا شامل ہے۔

انہوں نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ غزہ کے لیے انسانی امداد پر بھی بات چیت کی اور مغربی کنارے میں جارحیت روکنے کے لیے بین الاقوامی مداخلت پر زور دیا۔ مسٹر مصطفی ٰ نے برطانیہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے لیے روکے گئے فنڈز جاری کرنے کے لیے اسرائیل پر دباو ڈالیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت اور بین الاقوامی شناخت کے لیے فلسطین کی کوششوں کا اعادہ کیا۔
 



Comments


Scroll to Top