نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو سالگرہ پر مبارکباد دی مسٹر مودی نے سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر صدر جمہوریہ کی قیادت اور عوامی خدمات کو ملک کے لوگوں کے لیے باعث تحریک قرار دیا وزیر اعظم نے کہاصدر جمہوریہ کو سالگرہ کی دلی مبارکباد ان کی زندگی اور قیادت ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ عوامی خدمت، سماجی انصاف اور جامع ترقی کے لیے ان کا عزم مصمم سب کے لیے امید اور طاقت کی کرن ہے۔
مسٹر مودی نے کہا،محترمہ دروپدی مرمو نے ہمیشہ غریبوں اور پسماندہ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے کام کیا ہے۔ بھگوان انہیں لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے لمبی اور صحت مند زندگی سے نوازے۔