National News

جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کا تحفظ کرنے کے لیے ووٹ دیں: کیجریوال

جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کا تحفظ کرنے کے لیے ووٹ دیں: کیجریوال

 نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے ہفتہ کے روز کہا کہ آپ کا ہر ووٹ آمرانہ سوچ کے خلاف ہندوستان کی جمہوریت اور آئین کو مضبوط کرنے کے لیے ہو گا۔ مسٹر کیجریوال نے ایکس پر لکھامیں تمام ووٹر بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ گھروں سے باہر آئیں اور اپنا ووٹ دیں۔ اپنے خاندان، رشتہ داروں اور دوستوں سے بھی ووٹ ڈالنے کی درخواست کریں۔ انہوں نے کہا جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں، آپ کا ہر ووٹ آمرانہ سوچ کے خلاف ہندوستان کی جمہوریت اور آئین کو مضبوط کرنے کے لیے ہوگا۔

Babushahi.com

پولنگ بوتھ پر جائیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے دکھائیں کہ ہندوستان میں جمہوریت ہے اور ہمیشہ جمہوریت رہے گی۔ جئے ہند۔ اس بار دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ انڈیا اتحاد میں شامل عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اور کانگرس سے ہے۔ کانگرس نے تین سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں اور عآپ نے چار سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے یہاں کی تمام سات سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top