National News

محبوبہ مفتی نے ایرانی سفیر کے ساتھ کشمیری طلبائ کا معاملہ اٹھایا

محبوبہ مفتی نے ایرانی سفیر کے ساتھ کشمیری طلبائ کا معاملہ اٹھایا

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پیر کے روز دہلی میں ایرانی ثقافتی مرکز اور ایران کے سفارت خانے کے دورے کے دوران ایران میں پھنسے کشمیری طلبائ کا مسئلہ اٹھایا انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران انہوں نے اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ تعزیت پیش کی اور ایرن کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا اس دوران بڈگام نشست کے رکن اسمبلی آغا سید منتظر مہدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
محبوبہ مفتی نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا: ' دلی میں ایرانی ثقافتی مرکز اور سفارت خانے کا دورہ کیا اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور آیت اللہ علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کیا'۔
انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا: 'ایران میں پھنسے کشمیری طلبائ کا مسئلہ بھی معزز سفیر کے ساتھ اٹھایا'۔
واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے اس سے قبل بھی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزارت امور خارجہ سے ایران میں پھنسے جموں وکشمیر کے طلبا کی بحفاظت وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لئے مداخلت کرنے کی اپیل کی تھی۔
بعض رپورٹس کے مطابق ایران میں 11 سو سے 15 سو طلبائ جن میں اکثریت کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبا کی ہے، اس وقت موجود ہیں جن کی حفاظت پر تشویش پائی جا رہی ہے۔مختلف ایرانی جامعات میں زیر تعلیم طلبہ نے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ انہیں پڑوسی ممالک آرمینیا اور آذربائیجان کے راستے محفوظ طریقے سے ہندستان واپس لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
                
 



Comments


Scroll to Top