نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے پیر کے روز 2020 کے دہلی فسادات کے معاملے میں ملزم شرجیل امام کو ان کے بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے 10 روزہ عبوری ضمانت منظور کر لی ہے “ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے شرجیل امام کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انہیں بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے 20 مارچ سے 30 مارچ تک ضمانت دے دی۔
شرجیل امام فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات سے متعلق کیس میں ملزم ہیں، جن میں 53 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
قابلِ ذکر ہے کہ جنوری میں سپریم کورٹ نے شرجیل امام کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی اور اسی معاملے میں اس کے ساتھی طالب علم کارکن عمر خالد کو بھی ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔