National News

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 13 فلسطینی شہید

 غزہ:شمالی غزہ میں ایک فلسطینی ہجوم پر کیے گئے دہشت گردانہ اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔ مقامی عینی شاہدین اور طبی ذرائع نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ خبر رساں ایجنسی ڑنہوا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ غزہ شہر کے شیخ رضوان علاقے میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں کے ہجوم پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ کم از کم 13 فلسطینی جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے اور متعدد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ حماس کے پولٹ بیورو کے رہنما اسماعیل ہانیہ کا بھتیجا بھی فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔ دریں اثناء، فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے وسطی غزہ پٹی میں نصرات پناہ گزین کیمپ میں رہائشی سہولت کو مسمار کر دیا، جہاں تقریباً ایک ہفتے سے فوجی آپریشن جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ہوائی حملہ اور گولہ باری تیز کردی ہے۔ 
 



Comments


Scroll to Top