National News

وویو رچرڈز: وہ جارح بلے باز جس کے آگے بڑے بڑے گیند باز تھرا جاتے تھے

وویو رچرڈز: وہ جارح بلے باز جس کے آگے بڑے بڑے گیند باز تھرا جاتے تھے

 نئی دہلی:کرکٹ کی دنیا میں ویو رچرڈز کا نام کون نہیں جانتا۔ ایک ایسا بلے باز جس کی سویگ اور ہٹ کرنے کی صلاحیت کا اندازہ ہر دور کے بلے بازوں کی صلاحیتوں سے لگایا جاتا ہے۔ دائیں ہاتھ کے اس جارح بلے باز کا بیٹنگ کرنے کا انداز دوسرے بلے بازوں سے جد ا رہا۔ رچرڈز جب بلے بازی کے لیے میدان میں اترتے، تو بڑی ہی شان سے بیٹنگ کرنے آتے تھے۔ گیند بازوں کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی تھیں۔

Viv Richards - IMDb

تماشائیوں کا جوش دوبالا ہو جاتا اور تبصرہ نگاروں کی آوازوں میں تال میل بڑھ جاتا تھا۔ ایک نڈر اور بہادر بلے باز جس نے بلے بازی کے لئے کبھی ہیلمٹ پہننا ضروری نہیں سمجھا ۔ رچرڈز جنہیں اپنے دور کا سب سے تباہ کن بلے باز کہا جاتا ہے، بڑے بڑے گیند باز ان کی بلے بازی کے آگے تھراجاتے تھے۔ وہ بہت ہی آسانی سے گیند کو اسٹیڈیم کے پار پہنچانے میں مہارت رکھتے تھے۔ بعض اوقات تو حریف ٹیم کے گیند باز ان کے سامنے گیند بازی کرنے سے کتراتے تھے۔

Viv Richards Biography, Profile, Net Worth, Ranking & Records

اس زمانے میں جب رچرڈز نے بغیر ہیلمٹ کے کھیلنا شروع کیا تو تیز بلے بازی کرنے کا رجحان بہت کم تھا۔ جارح بلے بازی جیسے الفاظ کم استعمال ہوتے تھے۔ لیکن جب سے ویو رچرڈز نے کھیلنا شروع کیا تو کرکٹ میں آگ، طوفانی، تیز، تباہ کن ، مہلک اور زبردست جیسی صفتوں جیسے الفاظ نے بلے بازی کے لئے اپنا مقام حاصل کر لیا ہے۔ 



Comments


Scroll to Top